7 جولائی 2013 - 19:30
شامی فوج شہر الحسن کو آزاد کرانے میں مصروف

شام کی فوج ، شاہراہ حمص-طرطوس پہ واقع شہر الحسن کو آزاد کرانے کی خاطر کارروائی کر رہی ہے۔

ابنا: اس پر قبضہ کرنے والے انتہا پسندوں کو الٹی میٹم دیا گیا لیکن انہوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ اس سے پہلے الحسن سے دس کلومیٹر دور شہر تل کلاح کو جنگجووں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ حزب اختلاف کے دستوں پر طلبیس، رستانے، الغنطو اور دیرالکبیر میں میزائلوں اور توپوں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ حمس میں اب بھی جنگجو مزاحمت کر رہے ہیں۔ شام کی حزب اختلاف کے اتحاد اور مسلح قوت کے نئے سربراہ احمد عصی جبرا نے مغربی ملکوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے اس تیسرے بڑے شہر کے خلاف کی جانے والی عسکری کارروائی رکوائی جائے۔

.....

/169